معروف برینڈز کے جوتے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

30 Sep, 2020 | 05:03 PM

Shazia Bashir

رضوان نقوی: انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم کا معروف برینڈز کے جوتے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ, 4کروڑ روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث جوتا ساز فیکٹری کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوکی ٹیم نے گورومانگٹ روڈ پر مختلف برینڈز کیلئے شوز مینوفیکچر کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کرکے اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیراللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کر سیلز,پرچیز,سپلائز اور بکنگ کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

انٹیلی جینس ان لینڈریونیو کے مطابق جوتا ساز فیکٹری کے بجلی کے بلز سے 4کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا سراغ لگایا گیا ہے، جوتا ساز فیکٹری کروڑوں روپے کی سپلائیز کے باوجود "نِل اینڈ نَل "سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروارہی تھی،  جوتا ساز آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق شوز فیکٹری سال 2015سے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث تھی۔

انٹیلی جینس ان لینڈریونیو نے جوتا ساز فیکٹری کی پروڈکشن,سیلز,اکاؤنٹس,بکننگ کےریکارڈ کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں