ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنجہانی اداکار عرفان خان کی قبر کا حال دیکھ مداح افسردہ ہوگئے

آنجہانی اداکار عرفان خان کی قبر کا حال دیکھ مداح افسردہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ہالی و وڈ اور بالی ووڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے نامور اداکار عرفان خان کی کودنیا سے رخصت ہوئے5 ماہ بیت گئے،ان کے صاحبزادے نے والد کو یاد کرتے سوشل میڈیاپر قبر کی تصویر شیئر کی۔ صارفین نے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا اورقبر کی حالت دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ 54 سالہ عرفان خان جن کو دنیا سے رخصت ہوگئے 5 ماہ بیت چکے ہیں،بہترین اداکاری کی بدولت نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ہالی ووڈ انڈسٹری میں ایسی فلمیں کیں جن سے پاکستانی میں بھی ان کے فینز متاثر ہوئے۔

اداکار کے بیٹے نے بابِل خان  اپنے والد کی قبرکی نئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں طویل تحریر بھی لکھی جس میں مداحوں کو مخاطب کرتے کہا  کہ وہ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ ان کے والد یعنی عرفان خان کو ہمیشہ قدرتی ماحول میں گھاس، پودوں اور درختوں میں رہنا پسند تھاجب کہ یہاں موجود کچرے اور پلاسٹک کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

اداکار کے بیٹے نے ایک مداح کی تنقید کو جواب دیتے ہوئے  اپنی والدہ کی پوسٹ بھی شیئر کی ہے، اہلیہ سوتاپا سِکدر  نے کہا کہ  قبرستان میں خواتین کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی، اگت پوری میں جہاں میں نے عرفان کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے وہاں میں نے رات کی رانی کا پودا لگایا ہے، وہاں میں گھنٹوں بیٹھ سکتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عرفان کی قبر سے کسی کو دلچسپی نہیں۔

عرفان خان کی اہلیہ کا مزید کہناتھا کہ قبر کے اطراف جنگلی پودے اور گھاس حالیہ بارشوں کے دوران اگی ہیں اور جو تصویر پوسٹ کی گئی ہے اس میں وہ جگہ خوبصورت لگ رہی ہے، یہ سب اگلے موسم تک خود سوکھ جائیں گے اور غور سے دیکھیں تو پودے کسی مقصد کے لیے لگائے گئے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں  قبرکو گھاس پھونس اور جنگلی بیلوں میں گِھرا ہوا دکھایا گیا۔ صارفین نے دکھ کا اظہارکیا تھا کہ اتنے بڑے اداکار کی قبر کا یہ حال ہے اور کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں۔ انسٹاگرام پر نئی تصویر میں قبر سے گھاس پھونس اور جنگلی بیلوں کو ہٹایا گیااور ان کا دوسرا بیٹا ایان قبر پر پانی ڈال رہا ہے۔

View this post on Instagram

Baba liked it wild, Ayaan is staying strong :* mamma recently wrote about the wilderness around when some of his fans were worried that it looked unkempt, I need you to understand, he always always wished to be surrounded by the grass and the plants and the trees. Waste and plastic is always removed from that wilderness. Here’s what my beautiful mamma wrote: “Women are not allowed in Muslim graveyards. Hence, I have planted the raat Ki Rani in Igatpuri where I have a memory stone of his...where I have buried his fav things .I own that place Where I can sit for hours without any one telling me I can’t sit next to him. He is there in his spirit. But that doesn’t mean the graveyard shouldn’t be tended ..but as far as how is a very questionable thing... The wild plants grass have grown in rains.. It’s wild and beautiful is what I saw in the photo you are mentioning..it rains and plants come and they wither in the next season..and then one can clean it. Why should everything be exactly as per definition.. And the plants have grown may be for a purpose look closely.”

A post shared by Babil (@babil.i.k) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer