سٹی 42: سعودی عرب میں تبدیلیوں کا سفر جاری ہے، خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری ہورہے ہیں تو کھیلوں کے میدان بھی آباد کیے جارہے ہیں۔اب کتوں کے لیے ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جہاں مالکان اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ کافی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں عوامی مقامات پر پالتو کتوں کو لے جانے پابندی عائد تھی لیکن سعودی حکومت کی جانب سے تیل پر انحصار کم کرنے کی پالیسی کے تحت جہاں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ خواتین کو تھیٹر، کھیلوں کے میدان اور ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی وہیں دیگر سختیاں بھی کم کی جا رہی ہیں۔اب سعودی عرب میں پالتو جانوروں کو کیفے لے جانے اور ان کے ساتھ کافی پینے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر خوبر میں ’ بارکنگ لاٹ‘ نامی کیفے کھولا گیا ہے جہاں جانوروں سے محبت کرنے والے اپنے پالتو جانوروں کو ساتھ لا سکتے ہیں۔ بارکنگ لاٹ کی کویتی مالک دلالہ احمد کا کہنا ہے انہیں سعودی عرب کے دورے کے دوران کتوں کے لیے کیفے کا خیال آیا کیونکہ جب میں آخری بار سعودیہ آئی تو مجھے اپنے کتے کے ساتھ ساحل سمندر پر چہل قدمی کی اجازت نہیں ملی تھی۔
دلالہ احمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد میں بہت افسردہ ہوئی اور میں نے کافی شاپ کھول کر کتوں سے محبت کرنے والوں کی مدد کرنے کی ٹھان لی۔ایک سعودی شہری جوہرا کا کہنا ہے کہ کتوں کے لیے کیفے کا آئیڈیا نیا ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کتے آکر دیگر کتوں سے مل سکتے ہیں۔