نون باہر، شین اندر ، میم لیگ کے چہرے کھل اٹھے

30 Sep, 2020 | 03:01 PM

Azhar Thiraj
Read more!

فاران یامین :صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی مریم نواز اور اپوزیشن پر لفظی گولا باری،کہتے ہیں نون لیگ باہر، شین لیگ اندر ہوئی تو میم لیگ کے چہرے کھل اٹھے،انہوں نے اپوزیشن کے اتحاد کو آل پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ قرار دے دیا۔


یونیک اسکول کی جانب سے منعقد ہ قومی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نظریہ پاکستان عدلیہ اور فوج مخالف ہے،مودی سے ملاقات ہوسکتی ہے،مگرشہباز شریف کے اندر جاتے ہی میم لیگ نے فوری طور پر نوٹیفکیشن کیا کہ کوئی پاک فوج سے ملاقات نہیں کرے گا، شہباز شریف نے دو سال لگا کر اپنے اور اپنے بیٹا کا کریئر بنایا، اے پی سی کی ایک تقریر نے سب ختم کر دیا، شہباز شریف کو فیاض الحسن چوہان نے میسنا قرار دیا اور بولے یہ جدھر جاتے ہیں ادھر کے ہو جاتے ہیں۔


فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کی، یونیفکیشن بلاک انہون نے بنایا تھا۔ افتخار چوہدری کی وجہ سے شہباز شریف کے پانچ سال پورے ہوئے، میں ان پانچ سال کو غیر قانونی سمجھتا ہوں۔


فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ان کے بیانیہ کی وجہ سے 50 ایم این اے،ایم پی اے اور سنیٹرز ان سے متنفر ہیں،وہ ان کے ٹکٹوں پر الیکشن لڑے ہیں اس لئے مجبور ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے نواز شریف کو قائد،کرپشن کے الزام میں بند شہباز شریف کو امام اور جب شاہدخاقان عباسی جیل جائیں گے تو ان کو خلیفہ بنا لیں گے۔

یاد رہے لندن سے پاکستان کی سیاست میں متحرک ہونے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ دے دیا۔کہتی ہیں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی کارکردگی اور رپورٹس کے موقف پر آج بھی قائم ہوں، صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ہے۔

مزیدخبریں