ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاکیت کی انتہا،سسرالیوں نےبہو کو آگ لگادی

سفاکیت کی انتہا،سسرالیوں نےبہو کو آگ لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)نارووال میں خاتون کو سسرالیوں نے آگ لگا دی،متاثرہ خاتون تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،خاتون کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،متاثرہ خاتون شازیہ کی 16 سال پہلے رانا فرودس سے شادی ہوئی تھی، سسرالیوں کے ساتھ آئے روز جھگڑا رپتا تھا، گزشتہ روز سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی محمد شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج،متاثرہ خاتون کے مطابق آگ لگنے کے بعد وہ بھاگتی ہوئی گھر کے برآمد میں پہنچی جہاں محلے کی خواتین نے آگ بجھائی اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہیں۔

گزشتہ برسوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں جرائم کی شرح ایک اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے،لاہور میں بڑھتے جرائم نے لوگوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، آئے روز قتل کی واردات یازیادتی کے لرزہ خیز واقعات ہورہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو گاڑیوں کی خریداری اور مینٹیننس کے لیے تین ارب 18 کروڑ کے اضافی فنڈز جاری ہوئے، لیکن لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گذشتہ سالوں کی نسبت بڑھے۔

گھروں اور دکانوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، قتل کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا۔ دو ہزار انیس میں 2 ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 میں 2 ہزار 593 افراد قتل ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer