ن لیگی رہنما ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئے

30 Sep, 2020 | 11:18 AM

Azhar Thiraj
Read more!

شاہین عتیق  : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب آفس کے باہر توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں رانا ثنا اللہ،کیپٹن(ر) صفدر سمیت29 مسلم لیگی راہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ کیپٹن (ر)صفدرکاکہناہےکہ اب بائیس کروڑ عوام کیلئےنکلناہو گا۔


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نےرانا ثنا اللہ، کیپٹن صفدر،راوشہاب الدین،سیف الملوک کھوکھر ،فیصل کھوکھر ،مرزا جاوید ،شہباز چڈھراور ملک خالدفاروق سمیت انتیس افرادکی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت میں ایک روز قبل ایک ملزم اعظم خان نے اپنی عبوری ضمانت 6 اکتوبر تک کرائی جس پر عدالت نے دیگر تمام رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔


عدالت نےفرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لینےکی درخواست پر تفتیشی کو احکامات جاری کر دیے۔سماعت کے بعد کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں مجھے اگر پشاور سے نوٹس بھجوایا گیا ہے تو میں ضرور جاوں گا لیکن مجھے تحفظ کون دے گا۔

انسداددہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر رانا ارشد ،میاں طارق، صلاح الدین پپی،رخسانہ کوثر،ملک ذیشان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو محکمانہ ترقی نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی  ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد بارہ ہوگئی ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر قصور فیصل عامر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزارنےموقف اختیار کیا کہ 2011 میں پبلک سروس کمیشن کےذریعےگریڈ17میں سپورٹس آفیسر بھرتی ہوا ۔ کئی سال گزرجانے کے باوجود محکمانہ ترقی نہیں دی گئی ۔چیف سیکرٹری کو بھی محکمانہ ترقی کیلئے اپیل کی۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

مزیدخبریں