فوڈ اتھارٹی کی چکن پوائنٹس کی چیکنگ، مضر صحت گوشت تلف

30 Sep, 2019 | 11:32 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی سربراہی میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ، 35 پولٹری پوائنٹ سیل اور 410 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 769 پولٹری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزیوں اورغیر معیاری انتظامات پر 135 کو جرمانے اور 211 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ انتظامات کی بہتری کی ہدایات کے ساتھ 12چکن پوائنٹس کے لائسنس بھی اپلائی کرائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق لاغر، مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن پوائنٹ کو سیل کیا گیا۔ مکھیوں، حشرات اور گوشت کی غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر جرمانے عائد کیے گئے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ دکانوں پر گوشت کی تیاری کے لیے فوڈ گریڈ ٹیبل، ذبح کے لیے کون سسٹم، حشرات اور مکھیوں سے بچاو کے انتظات لازم ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس سے گزارش کی کہ گوشت خریدتے وقت کم عمر، لاغر یا بیمار مرغی مت ذبح کرائیں، پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کی بجائے تازہ اور صحت مند گوشت کو ترجیح دیں۔ شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں