ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار اور کھلاڑی بھی ڈینگی کیخلاف میدان میں آگئے

اداکار اور کھلاڑی بھی ڈینگی کیخلاف میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) ڈینگی آگاہی کیلئے اداکاروں اور کھلاڑیوں کے ویڈیو پیغامات جاری، ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں یشمہ گل، عمران بخاری، غلام محی الدین، ہمایوں گل، زوہیب، معروف کرکٹرز عمر اکمل، عمران نذیر اور سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔ جس میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری مہم میں بھرپور شرکت اور ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی۔

کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، گھروں اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اسی طرح کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے، ابتدائی علامات پر ہی اسپتال سے رجوع کریں۔ اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی پیارا ڈینگی سے متاثرہ ہے تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔

اداکار عمران بخاری نے کہا کہ ڈینگی سے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں جبکہ اداکار ہمایوں‌ گل کا کہنا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔ چھتوں پر پانی جمع مت ہونے دیں اور ہر ممکن احتیاط کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔