لوہاری گیٹ کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

30 Sep, 2019 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) لوہاری گیٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں طالبہ ماہم اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہی تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی، حادثے میں ماہم موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اسکا بھائی معمولی زخمی ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں