گلبرگ مین بلیوارڈپر پارکنگ فیس کی مد میں شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

30 Sep, 2019 | 04:55 PM

Shazia Bashir

مظہر اقبال: گلبرگ مین بلیوارڈپر پارکنگ فیس کی مد میں شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، شہریوں سے40 سے 100 روپے تک پارکنگ فیس وصول کی جاری رہی ہے جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن بدستورخاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلبر لاہور پارکنگ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پارکنگ ریٹس نافذکرانے بری طرح ناکام ہوگئی، پیس شاپنگ مال اور حفیظ سینٹر کی پارکنگ فیس شہر کے تمام پارکنگ اسٹینڈز زیادہ وصول کی جارہی ہے حفیظ سینٹر سے متصل پارکنگ پر 100 روپے فی گاڑی وصولی جاری کی جانے لگی جبکہ پیس شاپنگ مال سے پارکنگ مافیا 40 روپے فی گھنٹہ وصول کیےجارہے ہیں۔

 حفیظ سینٹر کی پارکنگ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کردی گئی لاہور پارکنگ  کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پارکنگ اوور چارجنگ پر خاموش ہے، ایم سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی پارکنگ اسٹینڈز پر30 روپے فی گاڑی ہی وصول ہوسکتے ہیں بصورت دیگر کارروائی کی جاتی ہےاور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پارکنگ مافیا کےملازم کا کہنا ہے کہ ہم تو مزدور ہیں ملازمت کرتے ہیں جج قصائی ٹھیکیدار ہے۔      

مزیدخبریں