ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

مریم نواز نے گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا درخواست میں کہنا ہے کہ  نیب کو اب تک کی تحقیقات میں ایک بھی ثبوت نہیں ملا، بغیر کسی ثبوت کے کسی شہری کو قید رکھنا غیر آئینی ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے، ہائیکورٹ گرفتاری غیرقانونی قراردے کر رہائی کا حکم دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرنے کا حکم جاری کرے، شریف خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے،  پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer