ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیسپاک سالانہ آڈٹ، عام اشیاء کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

نیسپاک سالانہ آڈٹ، عام اشیاء کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیسپاک سالانہ آڈٹ میں عام اشیاء کی خریداری میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، مالی سال 19-2018 کی رپورٹ منظر عام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطاق نیسپاک کےگزشتہ مالی سال کے آڈٹ میں آڈٹ ٹیم نے 35 لاکھ کے یونیفارمز کی خریداری کو غیر ضروری قرار دے دیا، نیسپاک قوانین کے مطابق 20 لاکھ سے زائد کی خریداری پر اخبار میں ٹینڈر اشتہار دینا لازمی ہے جس پر عملدرآمد نہ کیا گیا۔ رپورٹ میں 53 لاکھ مالیت کے پرنٹر ٹونر کی خریداری نیسپاک قوانین کے خلاف قرار دی گئی،16 لاکھ روپے کے سادہ کاغذ کی خریداری بغیر اخبار اشتہار من پسند اداروں سے کی گئی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق دودھ،چینی اور پتی کی خریداری میں کمیٹی کی منظور شدہ قیمتوں سے20 لاکھ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

وائس پریزیڈنٹ نیسپاک نے آڈٹ کی مکمل تفصیلات ڈی جی کمرشل آڈٹ سے مانگ لیں، آڈٹ کی مکمل رپورٹ 3 اکتوبر سے قبل ایم ڈی نیسپاک کو پیش کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer