ہیلمٹ نہیں تو پٹرول بھی نہیں، موٹرسائیکل سواروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

30 Sep, 2018 | 04:38 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) پٹرول پمپ مالکان بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیں،خلاف ورزی کرنیوالے پمپ مالکان کو  بھاری جرمانے کیے جائیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما منیب سلطان چیمہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے ۔ قرارداد کے متن میں  کہا گیا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔ ان اقدامات سے حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا چاہتی ہے، پٹرول پمپ مالکان ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیں۔

 قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پٹرول پمپ مالکان کو احکامات جاری کرے کہ بغیر ہیلمٹ وہ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیں جو پٹرول پمپ مالکان اس کی خلاف ورزی کرے اس کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

مزیدخبریں