سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشنز کی بھر مار، متعلقہ ادارے خاموش

30 Sep, 2018 | 03:45 PM

M .SAJID .KHAN

( علی اکبر ) مختلف جعلی نوٹیفکیشن بناکروائرل کرنے والے بے لگام،متعلقہ ادارے جعلسازوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے،ملائکہ علی بخاری کوبھی جعلسازوں نے چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ظاہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے حساس نوعیت کے متعدد نوٹیفکیشن وائرل ہیں جن پر انتہائی اہمیت کے حامل فیصلے اور تعنیاتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ حالیہ جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ علی بخاری کو چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام تعینات کیا گیا ہے جس پر ملائکہ علی بخاری کی جانب سے تردید کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ  ان کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی۔

 اس قسم کے نوٹیفکیشن کی وجہ سے حکومتی اداروں کی ساکھ تو متاثر ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔

مزیدخبریں