چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور میں بڑی پابندی لگادی

30 Sep, 2018 | 02:17 PM

Sughra Afzal

(سٹی42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور شہر میں کمرشلائزیشن پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس  آف پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے لاہور میں کمرشلائزیشن کرنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور میں جگہ جگہ کمرشلائزیشن کر کے دکانیں اور شادی ہالز بنا دیئے گئے ہیں، آئندہ شہر میں کوئی کمرشلائزیشن نہیں ہوگی۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب بھر کی پرائیوٹ یونیورسٹیز کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پرائیوٹ یونیورسٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے اور معیار پر پورا نہ اترنے والی یونیورسٹیز اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں