پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف ان ایکشن، 7 لاکھ خراب انڈے پکڑ لیے

30 Sep, 2018 | 01:53 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عثمان خان) کہیں دودھ جعلی تو کہیں انڈے خراب، ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کا کام جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں سے پکڑے گئے سات لاکھ گندے انڈے تلف کر دیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف دھڑا دھڑ کارروائیاں جاری، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 7 لاکھ گندے انڈے پکڑ لیے۔خراب انڈوں کو لکھو ڈیر ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور انکی ٹیم نے تلف کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ پاوڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے، ان انڈوں کو بیکری آئٹم کی تیاری کے لیے مختلف بیکریوں کو بیچا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کومدنظررکھتے ہوئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملاوٹ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویجیلنس ٹیمیں ہر علاقے میں متحرک ہیں۔ ملاوٹ مافیا صوبہ کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا۔

مزیدخبریں