گلوکارہ عینی طاہرہ نے غصے میں آکر پروڈیوسر کو مائیک دے مارا

30 Sep, 2018 | 11:47 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی ) گلوکارہ عینی طاہرہ نے غصہ میں آکر ڈرامہ پروڈیوسر تنویر عالم کے منہ پر مائیک دے مارا۔ عالم نے نیچے بیٹھ کر خود کو مائیک سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ ناز تھیٹر میں تقریب میں پر فارم کر رہی تھیں کہ اسی دوران اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر تنویر عالم نے کسی اور مہمان کو ویلکم کہنے کے لئے عینی طاہرہ کو ہاتھ کے اشارے سے خاموش ہونے کا کہا۔ جس پر عینی طاہرہ نے غصہ میں آکر سب کے سامنے تنویر عالم کے منہ پر مائیک دے مارا مگر تنویر عالم کے نیچے بیٹھ جانے کی وجہ سے وہ مائیک کا نشانہ بننے سے بچ نکلے۔ تنویر نے عینی طاہرہ سے سب کے سامنے معافی بھی مانگ لی۔

مزیدخبریں