پنجاب انٹر سکول چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا

30 Sep, 2018 | 11:13 AM

 (عرفان قریشی) صوبائی وزیر کھیل تیمور خان کا کہنا ہے  کہ سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے فی الحال تیراکی کی سہولیات موجود نہیں، تاہم ڈویژنز میں کمپلیکس بننے سے مشکل حل ہوجائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں آل پنجاب انٹرسکول سوئمنگ چیمیئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں آل پنجاب انٹر سکول چیمپئن شپ کا میلہ سجایا دیا۔ جس میں صوبائی وزیر کھیل تیمور خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ سرکاری سکولوں کے بچے کھیلوں کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ چیمپئن شپ میں چھ سال سے لے کر اٹھارہ سال تک کی ایج کیٹیگریز میں مختلف سٹروکس ایونٹس منعقد ہوئے، انڈر 18 دوسومیٹرآئی ایم ریس میں تیمور شہزاد، انڈر 16 میں عدیل رضا، انڈر 14 میں دانیال، انڈر 12 میں میکائل فیصل کامیاب رہے، انڈر 18 پچاس میٹر بیک سٹروک ریس تیمور شہزاد کے نام رہی۔

مزیدخبریں