پنجاب گورنر ہاؤس کے اوقات کار تبدیل

30 Sep, 2018 | 10:25 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42) گورنر ہاؤس آج بھی شہریوں کے لئے کھولنے کااعلان، صرف فیملیز کو شناختی کارڈ کے ہمراہ داخلے کی اجازت ہوگی، داخلہ الحمرا آرٹس کونسل کی جانب سے ہوگا، حکام نے شہریوں کیلئے تفریح کے اوقات کم کرکے پانچ گھنٹوں پر محیط کردیئے.

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گورنر ہاؤس کو آج بھی عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے، گورنر ہاؤس میں صرف فیملیز کو جانے کی اجازت ہو گی وہ بھی اپنے ہمراہ شناختی کادڑ لائیں گے، ہاؤس کے اوقات بھی کم کر دیئے گئے ہیں صبح11 سے شام 4 بجے تک داخلہ ہو گا, انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری کھانےپینےکی اشیا ہرگزہمراہ نہ لائیں، گورنرہاؤس قومی اثاثہ ہے،دیکھ بھال سب کی ذمہ داری ہے، فیملیز دوران سیر پارکوں میں کچرا وغیرہ نہ پھینکیں بلکہ اِ س کے لئے وہاں پر رکھے گئے مخصوص کچرادان کو استعمال کیا جائے، پھول اور پودے کسی بھی جگہ یا پارک کا حسن ہوتے ہیں ان کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے۔

قبل ازیں گورنر ہاوس کو کھولا گیا تو لوگوں نے خوب سیروتفریخ کی، بچوں، خواتین اور مرد حضرات نے جہاں گورنر ہاوس میں لطف اُٹھایا وہی انہوں نے اس کا نقشہ بھی بدل کر رکھ دیا،جو جس کے ہاتھ لگا لے اُڑا،لیکن اس مرتبہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہری الحمراآرٹ کونسل کی طرف سے گورنرہاؤس میں داخل ہوسکتےہیں اور ہاؤس کی خوبصورتی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مزیدخبریں