ویب ڈیسک : غزہ سے آئے44 طالب علم راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ بن گئے جن میں 11 طالبات اور 33 طلبہ ہیں
پاکستان آنے والے غزہ کے طالب علم اب راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔پاکستان آنے والے طالب علم غزہ کی ال اظہر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ ڈاکٹر یوسف الدین نے پاکستانی حکام سے طالب علموں کو پاکستان منتقلی کی اپیل کی تھی۔غزہ سے پاکستان آنے والے طلبا کو ڈاکٹر جہانگیر سرور، ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر رضوان تاج نے خوش آمدید کہا۔پرنسپل راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر جہانگیر سرور نے طلبا کو وائٹ کوٹ پہنائے۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر نے طلبا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔