قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والے پانچ لوگوں کی شناخت ہو گئی

30 Oct, 2024 | 10:32 PM

Waseem Azmet

 سٹی42: چیف  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  اور ان کی اہلیہ پر  لندن میں حملہ کرنے والے مجرموں کی شناخت ہو گئی ہے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کی اطلاعات سامنے آتے ہی ، ان پر حملہ  کرنے والوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کروانے کا اعلان کیا ہ تھا۔ محسن نقوی نے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان کے چند روز پہلے ریٹائرڈ ہو کر انگلینڈ کی سب سے قدیم قانون کی یونیورسٹی سے اعزاز لینے کے لئے لندن جانے والے پریٹائرڈ سی جے پر حملہ کرنے والوں کو جلد سراض لگائیں۔

  آج صبح لندن میں قاضی فائز عیسی اور ان کی بیوی پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہو کر مڈل ٹیمپل اِن میں سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے جب پی ٹی آئی کے بعض عادیی مجرم  شر پسندوں نے  قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا۔ 

اس حملے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ آوروں کی شناخت کیلئے نادرا کو ہدایت جاری کی تھی اور ساتھ ہی کہا تھا  کہ ان افراد کی شہریت منسوخ کروانے کے لئے وہ اس کیس کو وفاقی کابینہ میں لے کر جائیں گے۔ 

وزیرداخلہ کی ہدایت ملتے ہی  نادرا نے  لندن میں سی جے پر حملے کی ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی  فول پروف شناخت کرنے کے بعد ان کے ناموں کی نشاندہی کر دی ہے۔ پاکستان کے وقار پر حملہ کرنے والے اس گروہ میں سعدیہ اور اسکا شوہر فہیم سر فہرست ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے،  دیگر حملہ آوروں میں شایان علی، صدف شایان علی اور اسکی ماں عائشہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں