سٹی 42: جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے2، 2 ارکان کی نامزدگی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد ہوئے جبکہ سینٹ سے مسلم لیگ کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی حکمران اتحاد کی نمائندگی کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز اور قومی اسمبلی سے بھی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو وکلاء سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کے نام پیش کیے گئے تھے، بانی تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرز کے نام کا فائنل کیے ۔