ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق نگران حکومت پنجاب کا ایک اور منصوبہ مکمل

سابق نگران حکومت پنجاب کا ایک اور منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق نگران حکومت پنجاب کا ایک اور منصوبہ مکمل ہوگیا ۔ مین بلیوارڈ سے والٹن روڈ تک روڈکا سول سٹرکچر 100فیصد مکمل کرلیا گیا ۔
روٹ 47میں شامل ریلوے ٹریک بریج کوبھی سفالٹ کرکے مکمل کرلیا گیا، سابق نگران وزیراعلیٰ نے روٹ 47کےروڈورکس کا پہلے ہی افتتاح کردیا تھا،روڈ 47میں شامل سب سے اہم ریلوے کراسنگ فلائی اوور کاکام تاخیر کا شکار تھا، ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کومکمل کرکے کنٹریکٹرز نے سفالٹ ورک بھی کرلیا، سی بی ڈی حکام کے مطابق روڈ 47پر لائٹس ، فٹ پاتھ اور ہارٹیکلچر لینڈ اسکیپنگ کا کام جاری  ہے ۔ روڈ 47پر ملٹری لینڈ لیکر حساس علاقے سے فلائی اوور گزارنا بڑا چیلنج تھا،4.2کلومیٹر طویل روٹ پر محض 5منٹ میں گلبرگ سے والٹن پہنچاجاسکےگا۔ روٹ 47کی فنشنگ ،ہارٹیکلچر ورکس مکمل کرکے جلد ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا