لبنان کا ایک اور شہر خالی، اسرائیل کے حملوں کا آغاز 

30 Oct, 2024 | 09:31 PM

Waseem Azmet

سٹی42: بیروت اور طائر کے بعد لبنان کے شہر بعل بِیک پر بھی اسرائیل کی ائیرفورس کے حملے شروع ہو گئے۔ 

پہلے اطلاعات آئی تھیں کہ  IDF کی طرف سے پورے شمال مشرقی لبنانی شہر بعلبیک اور آس پاس کے دیہاتوں کے لیے انخلاء کے  لئے وارننگ دی گئی تھی۔

اس وارننگ میں سارے شہر کے مکینوں سے کہا گیا تھا کہ وہ خود کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بعلبک شہر سے چلے جائیں، یہاں ائیر سٹرائیکس ہونے والی ہیں۔ ان اعلانات سے بعلبک شہر کے لوگوں نے افراتفری میں بڑے پیمانے پر انخلا شروع کر دیا تھ۔

آج بدھ کی شب  لبنان کے میڈیا نے بعلبک کے علاقے میں ائیر فورس کے حملوں کے آغاز کی اطلاع دی ۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب نعیم قاسم حزب اللہ کے سربراہ کے طور پر اپنی پہلی تقریر کر رہے تھے۔

علیحدہ طور پر، IDF نے فضائی حملوں سے قبل نبطیہ اور جنوبی لبنان کے کئی دیگر دیہاتوں کے مکینوؓں کے لیے تازہ انخلاء کے پیغامات جاری کیے ہیں۔ اس علاقے کو کئی ہفتے پہلے ہی اس طرح کے احکامات مل چکے تھے۔

 اسرائیلی فوج کی  لبنان میں بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 افراد  مارے گئےاور 180 زخمی ہوگئے۔

 دوسری طرف حزب اللہ نے  شمالی اسرائیل میں3 ڈرون حملے کیے اس دوران ایک اسرائیلی مارا گیا۔

مزیدخبریں