ایل ڈی اے کا سینکڑوں کینال اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ

30 Oct, 2024 | 09:11 PM

سٹی 42: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے سبزہ زار کا دورہ کیا، ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر تجاوزات پر آپریشن  کا جائزہ  لیتے ہوئے اراضی کو مرحلہ وار کلیئر کرانے کا حکم دے دیا 
ایل ڈی اے کی اربوں مالیت کی 100 کینال جگہ پرعرصہ سے بنائی گئی تجاوزات ختم کر دی گئیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹیموں نے پختہ ،عارضی تجاوزات ہٹا دیں، آپریشن جاری ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں کا سبزہ زار میں ای، ایف، جے اور ایل بلاک میں آپریشن جاری ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے 200سے زائد جھگیاں اور تجاوزات ہٹا دیں، ڈی جی ایل ڈی اے نے بابو صابو سے سبزہ زار موٹروے سے منسلک اراضی کو مرحلہ وار کلیئر کرانے کا حکم دیا ، ڈی   جی ایل ڈی اے نے کہا کہ  ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،اربوں مالیت کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات ختم کرکے ڈویلپمنٹ کی جائے گی،ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے جاری آپریشن بارے بریفنگ دی،ڈی جی ایل ڈی اے کی مکمل اراضی سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی 

مزیدخبریں