ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے سے ادھار واپس مانگ لیا

محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے سے ادھار واپس مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : محکمہ خزانہ کی بے رخی ،ایل ڈی اے کو دیا گیا اُدھار واپس مانگ لیا
ایل ڈی اے نے نئی سکیموں کے فنڈز کا تقاضا کیا،محکمہ خزانہ نے اکبر چوک فلائی اوور کیلئے 7ارب بطور سافٹ لون واپس مانگ لیا،ایل ڈی اے نےحکومت پنجاب سے میگا پراجیکٹ کیلئے آسان شرائط پر لون لیا تھا،ایل ڈی اے نےفنڈز کے اجرا کی سمری بھجوائی جس کے جواب میں محکمہ خزانہ کا تقاضا آگیا،سافٹ لون کی واپسی کا خط سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے ایل ڈی اے کو لکھا ،
 ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نےخط کے جواب میں انجینئرنگ ونگ سے وضاحت مانگ لی ،ایل ڈی اے کے پاس اس وقت معمولی ترقیاتی سکیمیں چلانے کا بھی فنڈ نہیں ،ایل ڈی اے 2ارب سے زائد ٹھیکیداروں کا مقروض ہے ،ایل ڈی اے کو نئے فنڈزکے اجرا پر قدغن لگنے کا بھی امکان ہے ۔