ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں،خواجہ عمران نذیر

صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں،خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس  ہوا۔ 
اجلاس میں فارماانڈسٹری کے ریگولر اور زیر التواء کیسز کاجائزہ لیاگیا، ؒخواجہ عمران  نذیر نے کہا فارماانڈسٹری اپنی ادویات ودیگرپراڈکٹس کے معیار کو یقینی بنائے، محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،فارما انڈسٹری کے تمام زیر التوا کیسز جلدنمٹائے جائیں،صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔

خواجہ عمران نذیر نے این آئی ایچ میں زیرالتوااپیلیں،کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشن عون عباس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر قلندر خان ،ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر منور حیات ودیگر  نے شرکت کی ۔