گرین لاک ڈاؤن لگ گیا ، کئی علاقے خطرناک قرار دیے گئے

30 Oct, 2024 | 07:35 PM

 سٹی 42: ماحولیاتی آلودگی   کی وجہ سے  گرین لاک ڈاؤن کے تحت مختلف علاقے خطرناک قرار دیے گئے ۔ پابندی کا اطلاق 4نومبر تک رہے گا
ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ، ٹھنڈی سڑک اور کشمیر روڈ اور ملحقہ علاقے شامل  ہیں ۔ شملہ پہاڑی سے لے کر گلستان سینما تک کا علاقہ حساس قرار دے دیا گیا،شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈکوارٹر تک ایمپریس روڈ کا علاقہ بھی حساس قرار دیا گیا ۔ ٹھنڈی سڑک سے علامہ اقبال روڈ تک بھی ماحولیاتی آلودگی کیلئے حساس قرار دیا گیا ۔ 
متعلقہ علاقوں میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ،چنگ چی رکشوں، کمرشل جنریٹر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،باربی کیو پوائنٹس رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔مارکی اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے،سموگ زدہ علاقوں کو مرحلہ وار آلودگی سے پاک کرنے کا مشن شروع کردیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں شملہ پہاڑی اور اس کے گردونواح میں اقدامات شروع کردیے گئے ۔ شملہ پہاڑی کی ایک کلومیر حدود کو گرین رنگ کے نام سے منسوب کردیا گیا،سی ٹی او لاہور اور سیکرٹری ماحولیات نے گرین رنگ شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،گرین رنگ شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں پر فوری پابند عائد کردی گئی ۔ ایمپریس ،ایبٹ روڈ پر چنگ چی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ،ڈیوس ،ڈیورنڈ روڈ پر بھی چنگ چی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔ نادرا آفس کے باہر پارکنگ کو ختم کرواتے ہوئے بی بی پاکدامن روڈ پر منتقل کردیا گیا، شاہین کمپلیکس کے باہر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ اب کشمیر روڈ پر ہوگی،گڑھی شاہو ، پولیس لائنزسے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کی طرف نہیں آئے گا،منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک کی جانب سے چنگ چی رکشے شملہ پہاڑی نہیں آئینگے،تجاوزات اور غیر قانونی و رانگ پارکنگ کےخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ، سی ٹی او لاہور کے حکم پر چیکنگ پوائنٹس پوائنٹس قائم کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی۔ 
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ۔ہریوں کو گرین رنگ میں گرین لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنا ہوگی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، 

مزیدخبریں