سٹی 42:سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ پر لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے
سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر جمعرات سے 3 نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا، دوسرا مرحلہ 7 نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا، ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر انتظامات کی مکمل سپرویژن جاری رکھیں گے۔ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کر دیے گئے ۔ 110پٹرولنگ افسران، 999 ٹریفک وارڈنز، 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز تعینات کردیے گئے ۔ رائیونڈ میں مانیٹرنگ ،سرویلنس کیلئے سپیشل کنٹرول روم ،کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا۔شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 7 سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ،پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ،راستہ ایف ایم ،راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی،ایمبولینسز ودیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے تمام روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا،ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ جی ٹی روڈ سے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج سے ٹھوکر بھجوایا جائیگا۔راولپنڈی، اسلام آباد سے آنیوالے شرکاء کو براستہ موٹروے ٹھوکر رائیونڈ بھجوایا جائے گا۔اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگابائی پاس رائیونڈ اجتماع میں پہنچیں گے۔ قصور کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ للیانی صوئے آصل پارکنگ میں جاسکیں گے۔بھٹی چوک سے آنیوالی گاڑیوں کو براستہ بارہ آئل ملز چوک پارکنگ میں بھجوایا جائے گا،کوئی بھی گاڑی شاہدرہ چوک یا سگیاں پل، بند روڈ سے رائیونڈ نہیں بھجوائی جائے گی