سٹی 42: لاہورپولیس کی جانب سےقیام ِ امن کیلئےسرچ آپریشنز جاری ہیں ۔ رواں سال اب تک3ہزار662سرچ آپریشن کئے گیے
سرچ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ8ہزار سے زائد گھروں کو چیک کیاگیا،63ہزار سے زائد کرایہ داروں،2لاکھ56ہزار سے زائد افراد کو چیک کیاگیا۔سرچ آپریشنز میں 2لاکھ 54ہزار سے زائد افراد کو تصدیق کے بعد کلیئر کردیاگیا،قانون شکنی پر 1967افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،کرایہ داری ایکٹ کے تحت526اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی،سرچ آپریشنز میں423اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے ،منشیات کے 189مقدمات درج کیے گئے ۔ ضابطہ فوجداری کے تحت 162افراد کو حراست میں لیاگیا
ناجائز اسلحہ کے 267،شراب نوشی کے 133مقدمات د رج کئے گئے،سرچ آپریشن میں 128ہوٹل،36گیسٹ ہاؤسز،89ہاسٹلز کو چیک کیاگیا،30بس اڈے ،46گودام وفیکٹریاں،7408دکانوں کو چیک کیاگیا