سٹی 42: ایف آئی اےانسدادِانسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث2ملزمان گرفتار کرلیے
ملزمان کی شناخت محمدآصف اورطیب رحمان کے نام سے ہوئی، ملزمان شہریوں کوبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورتے تھے،ملزم محمد آصف نے شہری کو نیوزی لینڈ بھجوانے کیلئے10لاکھ وصول کئے،ملزم طیب رحمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کیلئے 18لاکھ سے زائد وصول کئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث2ملزمان گرفتار
30 Oct, 2024 | 05:02 PM