قاضی فائز  عیسیٰ پر حملہ کرنے والوں کی شہریت منسوخ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعلان

30 Oct, 2024 | 04:55 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں قدیم درسگاہ مڈل  ٹیمپل اِن کا  بنچ ماسٹر منتخب ہو کر  انگلینڈ میں اس باوقار درسگاہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے  پاکستان کے سابق چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے  میں ملوث افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مصمم ارادہ ظاہر کر دیا۔محسن نقوی نے لندن میں پاکستان کے گزشتہ ہفتے ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس قاضی فا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

 محسن نقوی نے کہا،  کسی کو بھی ایسے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر بھی حملہ ہوا، اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کے  کچھ کارکنوں کی جانب سے وہاں جا کر شور مچایا گیا۔ 

پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ   پاکستان کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو  مڈل ٹیمپل بینچر بنانا برطانوی اقدار کے منافی ہے۔ مڈل ٹیمپل جیسے معتبر ادارے کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

 قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کی تعلیم انگلینڈ کی قدیم نیورسٹی مڈل ٹیمپل سے حاصل کی تھی۔قاضی فائز عیسیٰ کے والد اور صاحبزادی نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی

مڈل ٹیمپل میں بینچرز بنائے جانے والے افراد ادارے کی گورننس کے ذمہ دار ہوتے ہیں، مڈل ٹیمپل کے بینچرز دنیا بھر میں عدلیہ کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔

مزیدخبریں