عرفان ملک : دھواں چھوڑتی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ٹی او نے دھواں چھوڑتی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے سموگ تدارک کیلئے مزید4سڑکوں پرچنگچی رکشہ پر پابندی عائد کردی
ڈیوس ،ایمپریس ،ایبٹ روڈ پر چنگچی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نہیں جاسکیں گی،ڈیورنڈ روڈ پر بھی چنگچی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیاگیا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کواس حوالے سے پہلے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ،کچھ اداروں کی جانب سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کا کام کروا لیا گیا ،