سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایک ہی روز میں دھواں چھوڑنے والی 410گاڑیوں کو 8لاکھ سے زائد جرمانے کردیے گئے
بغیر ترپال ڈھانپے ریت،مٹی ودیگر آلودگی کاباعث بننے والی219گاڑیوں کو بھی جرمانے کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات اورمائنزڈیپارٹمنٹ کی 6مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیرترپال،پانی ودیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دے دیا