جمال الدین: نو مئی جناح ہاوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت، پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے زین قریشی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع،عدالت نے حافظ فرحت عباس کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا،عدالت نے احکامات جاری کئے کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی ۔
سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع،عدالت نے ملزم امتیاز محمود شیخ کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا،جمشید اقبال چیمہ ،مسرت جمشید کی عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع،مسرت جمشید چیمہ کی نئے کیسز میں گرفتاری باعث حاضری معافی کی درخواست منظورکی۔
ارکان اسمبلی چودھری بلال اعجاز ،احمد چٹھہ کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع،عدالت نے ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کر دی۔