لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردئیے گئے

30 Oct, 2024 | 03:08 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردئیے گئے ،سید شبیر حسین شاہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کردئیے گئے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی سید شبیر حسین شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کردیا گیا ،ایڈیشنل رجسٹرار منصور الحق کو کیس فکسچربرانچ سے تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار عمران صفدر کا جوڈیشل سے کیس فکسچر تبادلہ کیا گیا ہے، ہائیکورٹ کے تبدیل ہونیوالے افسران کو نئی تعیناتی کافوری چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
 

مزیدخبریں