ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے مداحوں سے معافی مانگ لی

 ٹک ٹاکر مناہل ملک نے مداحوں سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

 گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پھیلنے والی ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا، تاہم ان کی جانب سے وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

 اب اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں،یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔ مناہل ملک نے تعاون کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ ہی شکوہ بھی کیا کہ یہ دنیا جینے نہیں دیتی، دنیا بہت ظالم ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھاؤں.

مناہل ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہیں، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی، وہ تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، لوگوں کے رویوں نے انہیں توڑ دیا ہے۔ انہوں نے مداحوں کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور غلطیاں کرنے پر معافیاں مانگیں اور معاف بھی کردیا کریں، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں

مناہل ملک نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔ مناہل ملک کی جانب سے کی گئی جذباتی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے ان سے اظہار ہمدردی کیا جارہاہے