ٹیوٹا کے ماتحت ذیلی اداروں میں قائم ورکشاپس اور فیکٹریوں کیلئے آلات و سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

30 Oct, 2024 | 01:30 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : ٹیوٹا کے ماتحت ذیلی اداروں میں قائم ورکشاپس اور فیکٹریوں کیلئے آلات و سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،ٹیوٹا حکام فیکٹریوں اور ورکشاپس کیلئے خریدے گئے سامان کا ریکارڈ چھپانے لگے۔سٹاف یونین کی جانب سے ٹیوٹا کی فیکٹریوں ، کارخانوں اور ورکشاپس کی فنائنشل اسٹیٹمنٹ مانگنے کے باوجود فراہم نہیں کی گئی۔
 ٹیوٹا کےماتحت ذیلی اداروں میں قائم ورکشاپس اورفیکٹریوں کیلئے آلات و سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، ٹیوٹا حکام فیکٹریوں اور ورکشاپس کیلئے خریدے گئے سامان کا ریکارڈ چھپانے لگے ہیں۔سٹاف یونین کی جانب سے ٹیوٹا کی فیکٹریوں، کارخانوں اور ورکشاپس کی فنانشل اسٹیٹمنٹ مانگنے کے باوجود فراہم نہیں کی گئی۔ٹیوٹا سٹاف یونین نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت نقصان، منافع، پروڈکشن،سپلائی آرڈر کی تفصیل مانگی تھی۔ ٹیوٹا ملازمین کو دیئے جانیوالے اضافی بونس کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ ریکارڈ کی فراہمی کیلئے سینئر ڈائریکٹرجنرل کو درخواست دی گئی تھی۔ صدرمختاراعوان کا کہنا ہےکہ یکم جولائی 2001سے 2024 تک ڈیٹا مانگا گیا تھا۔ تاحال ٹیوٹا حکام کی جانب سےڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں