ویب ڈیسک: امریکہ میں فرش پر پڑے 20 ڈالرز نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا۔
نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق امریکی ریاست کے مغربی حصے میں شہری جیری ہکس کو چہل قدمی کے دوران پارکنگ میں 20 ڈالرز پڑے ملے تھے۔ شہری نے ملنے والی رقم ایکسٹریم کیش اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
شہری کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سپیڈ وے کے باہر پارکنگ میں 20 ڈالرز ملے اور میں نے اسے ٹکٹ خریدنے کیلئے استعمال کیا.
شہری نے کہا کہ وہ اپنا پسندیدہ ٹکٹ نہیں خرید پائے کیونکہ وہ ختم ہوچکا تھا لہذا میں نے مجبوری میں یہ ٹکٹ خرید لیا۔جیری کو آپشن دیا گیا کہ وہ یا تو 20 سالوں تک سالانہ 50,000 ڈالرز حاصل کرتے رہیں یا بڑی رقم ایک ساتھ لے لیں۔ جس پر انہوں نے 600,000 ڈالرز کی یکمشت رقم لینے کا انتخاب کیا.