ویب ڈیسک:غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی بلی کروشیک جس کو دنیا کی سب سے بھاری بھرکم بلی قرار دیا گیا تھا ،اپنا وزن کم کرنے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
کروشیک نامی اس بلی کو روس کے ایک ہسپتال کے تہہ خانے سے ریسکیو کیا گیا جہاں یہ بلی سکریپ، بسکٹ اور سوپ کھا پی کر مزے کررہی تھی۔
زیادہ کھانے پینے کی وجہ سے اس بلی کا وزن18کلوہوگیا تھا جس کی وجہ سے اسے چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا تھا، بلی کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے وزن کم کرنے کے مرکز میں داخل کیا گیا جہاں اس سے ورزش کروائی جاتی تھی۔
بلی کا وزن کم کرنے کیلئے ورزش کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی،جانوروں کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بلی کے جسم میں کینسر کی رسولی تھی لیکن اس میں چربی کی بہت موٹی تہہ ہونے کی وجہ سے مرض وقت ٹھیک نہ ہو سکا۔
دنیا کی سب سے موٹی بلی وزن کم کرنے کے دوران چل بسی
30 Oct, 2024 | 01:21 PM