ویب ڈیسک: پاکستانی متنازع اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکار ’ اے پی ڈھلون‘ کے گانے ’بورا بورا‘ پر جھوم رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سےعلیزے شاہ اپنے بولڈ لباس اور مبہم پیغامات کے سبب موضوع بحث بنی ہوئیں ہیں، مسلسل تنقید کئے جانے کے بعد اداکارہ نے فیصلہ کیا کہ اب وہ کسی کی باتوں پر کان نہیں دھریں گی بلکہ وہی سب کریں گی جو انکا دل چاہے گا۔
گزشتہ کئی پوسٹس میں اپنے بولڈ لُک سے مداحوں کو آگ بگولا کرنے والی علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے ایسی ویڈیو شیئر کی جس نے علیزے شاہ کے مداحوں کو دنگ کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متحرک رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے ریل شیئر کی جس میں انہیں سفید اور سیاہ بولڈ لباس میں ملبوس دیکھا گیا اس دوران علیزے شاہ کیمرے کے سامنے پنجابی گلوکار ‘ اے پی ڈھلون‘ کے گانے بورا بورا پر مختلف ڈانس اسٹیپس کررہی ہیں۔
اداکارہ نے اب کی بار ویڈیو کے کیپشن میں کچھ خاض نہیں لکھا لیکن اس بار بھی انہوں نے کمنٹ سیکشن آف کرکے لوگوں کی تنقید سے خود کو محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ حالیہ پیغام میں علیزے شاہ نے ناقدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک ’پبلک فگر’ہوں، ’پبلک پراپرٹی’ نہیں! اس لئے اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!اب میں مزید برداشت نہیں کروں گی!