قیصر کھوکھر : وفاقی حکومت نے پنجاب سے 2افسران کا تبادلہ کردیا ، شوذب سعید اور محمد خالد سلیم کی خدمات وزیراعظم آفس کے حوالے کر دی گئیں۔
ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی شوذب سعید کا تبادلہ کردیاگیا،شوذب سعید کی خدمات وزیر اعظم آفس کے حوالے کر دی گئیں۔لیفٹیننٹ( ر) محمد خالد سلیم کا بھی پنجاب سے وزیر اعظم آفس تبادلہ کر دیاگیا ہے۔ وفاقی حکومت نےدونوں افسران کے تبادلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔شوذب سعید گریڈ انیس اور لیفٹیننٹ( ر) محمد خالد سلیم گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں ۔