جنید ریاض:میٹرک سالانہ امتحان 4 مارچ 2025 سے لیا جائے گا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے آئندہ سال میٹرک پہلے سالانہ امتحان کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا۔
امیدوار سنگل فیس کیساتھ 2 نومبر سے داخلہ فارم جمع کرواسکیں گے۔سنگل فیس کیساتھ داخلہ جمع کروانے کی تاریخ 27 نومبر رکھی گئی ہے۔
د گنی فیس کیساتھ 28 نومبر سے11 دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جا سکے گا۔تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر رکھی گئی۔