27 ویں ترمیم؟ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے شہباز حکومت کو خبردار کردیا

30 Oct, 2024 | 12:22 PM

سٹی42: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید  کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے اور 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان ہی کال دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ُپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے،آفریدیوں نے سکھوں برٹش روس اور امریکہ کو شکست دی تھی،امید ہے یحیی آفریدی ملک میں انصاف کریں گے۔
منیب اور منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے،یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہوں گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے،یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

سابق وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے، قاضی فائز عیسی کے ساتھ جو ہورہا اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں،آرمی چیف سے پھر کہوں گا کہ لوگوں کو معافی دیں غریب آدمی کے لئے عدالتوں میں آنا آسان نہیں۔
ستائیسویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،ستائیسویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

مزیدخبریں