ویب ڈیسک: برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ، لاہور میں فی کلو قیمت میں مزید 14روپے کی کمی ہو گئی۔
مرغی کا گوشت مزید سستا ہونے سےگوشت کی فی کلو قیمت 519 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہونے سے زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 358 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 344 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔