’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ دلجیت دوسانج کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ ڈانس ویڈیو

30 Oct, 2024 | 11:11 AM

محمدساجد: انڈین پنجابی سپر سٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج ان دنوں سوشل میڈیا  اور نیوز چینل پر تقریخی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اداکار کے چاہنے والے نہ بھارت میں بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلوکار کو ایئر ہوسٹس کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی پنجابی فلموں کےسپرسٹار، اپنی مزاحیہ کامیڈی سے دیکھنے والوں کو خوش کرنے والے سپرہٹ گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتے ہیں ، ان کی مقبولیت کا انداز اس بات سےبھی لگایا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں وہ برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کرکے آئے ہیں جہاں ان کے مداحوں کا جم غفیر امڈ آیا.

یہی ہی نہیں انہوں نے وہاں اسٹیج پر  ایک خاتون کو بلایا جس سے پوچھا  آپ کہاں سے ہیں تو خاتون نے  جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے، بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں،ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں، بھارتی گلوکار کی اس محبت کو دیکھ کر پاکستانی اور ہندوستانی سوشل میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانج کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ ان ہی کے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کی گئی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ’ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایئر لائن کمپنی کی جانب سے کسی گلوکار کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے  کمپنی کی جانب سے تمام جہازوں کا میک اوور کیا گیا۔

دلجیت  مداحوں کو  ایئر انڈیا کے دلومیناتی انسپائر جہاز کی سیر کرواتے ہوئے اپنے چارٹر بسٹر ہٹ سانگ ‘ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر رقص بھی کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر طیارے کو ڈھانپا ہوا ہے دلجیت اس سے پردہ ہٹاتے ہیں تو ان کے لئے سرپرائز ہوتا ہے، طیارے پر ان کا نام اور  تصاویر بنی ہوئی ہیں، جہاز کے اندورنی حصے کامنظربھی ایسا ہی ہے،’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘گانے پر دلجیت کے ساتھ ایئرہوسٹس نے بھی ڈانس کیا۔

مزیدخبریں