ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 735 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 555 پوائنٹس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے مسلسل تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، 4 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔