ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پردوستی، پھر محبت اور اس کے بعد ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ، انٹرنیٹ کے ذریعے اکثر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جہاں لڑکے، لڑکیاں اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرتے نظر آتے ہیں، یہی ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں بھارتی لڑکی پاکستانی لڑکے کو دل بیٹھی اور شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک عام خاتون محبت کی تکمیل کے لیے لاہور پہنچ گئی، ندا نے شوہر فہد سے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی، بتایا جارہا ہے کہ فہد کی محبت میں گرفتار انڈیا کے شہر بھوپال کی شہری ندا لاہور پہنچی،ندا اور فہد کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی،بھارتی خاتون نے محبت کی تکمیل کے لیے رخت سفر باندھا تو بارڈر کی رکاوٹ کو بھی عبور کر ڈالا اور لاہورسیشن کورٹ ندا اور فہد نے کورٹ میرج کی۔
ندا کا کہناتھا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی، اب پاکستان کی شہریت بھی حاصل کروں گی،مجھے انڈیا، پاکستان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کے علاوہ سب ایک جیسا ہے۔
دونوں کی کورٹ میرج کروانے والے وکیل علی اکبر کا کہنا ہے کہ ندا پاکستان آ کربہت خوش ہے، اب خاتون کی خواہش کے مطابق سیٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کریں گے۔
ندا شوہر کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پوری طرح اپنا چکی ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لے رہی ہیں،دونوں میاں بیوی کو دیکھنے کے لیے مہمان بھی آ رہے ہیں اور ان کو مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔