ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ9 مئی، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر 19نومبر تک توسیع

سانحہ9 مئی، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر 19نومبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: 9مئی واقعات میں اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت،عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر 19نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسدعمرشامل تفتیش ہوئے ہیں ؟وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی اسدعمر شامل تفتیش ہوئے ہیں،پولیس افسر نے کہا تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر عدالت میں موجود نہیں ،وکیل کا کہناتھا کہ اسد عمرجےآئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں ویڈیو موجود ہے۔

پولیس افسرپھر بولے کہ یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں،14ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں،3بار پیش ہوگئے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا