عابد چودھری:نواں کوٹ میں شوہر نےچھری کےوار کر کے بیوی کوقتل اور بچوں سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہد کا اپنے ماموں سے لین دین کے تنازعہ چل رہا تھا،ملزم نے طیش میں آکر اپنے ماموں کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا،بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرنے پر ملزم نے بیوی، بیٹے، بیٹی اورممانی کو بھی زخمی کر دیا،ملزم کی اہلیہ شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔
بعد ازاں محلے داروں کی اطلاع پرڈولفن فورس موقع پر پہنچ گئی،ڈولفن ٹیم نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم، ممانی عفت بتول شامل ہیں۔